رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اھتمام ”وارثان ولایت کانفرنس“ آج 10 اکتوبر کی شب مرکزی امام بارگاہ روڈ جعفر طیار سوسائٹی کراچی میں منعقد ہوگی جس میں علمائے کرام ، مشھور و معروف شخصیتیں اور مختلف طبقے کے شرکت کریں گے ۔
اس رپورٹ کے مطابق، پاکستان سے تکفیریت کے خاتمے، مملکت خداداد پاکستان میں امن و استحکام، اتحادِ امت کے فروغ، شہدائے راہ ولایت سے تجدید عہد، عزاداری سید الشہداء کی ترویج و محافظت کیلئے اور عید غدیر و مباہلہ کی مناسبت سے ہونے والی ”وارثان ولایت کانفرنس“ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی خطاب کریں گے ۔
کانفرنس کے حوالے سے شہر بھر میں تشہیری مہم اور انتظامات مکمل ہوچکے ہیں، ”وارثان ولایت کانفرنس“ میں سندھ بھر سے علماء، ماتمی انجمنوں، ذاکرین، خطباء، نوحہ خوانوں، منقبت خوانوں سمیت ملت جعفریہ کے تمام اہم اداروں اور عوام کی شرکت کو یقینی بننے کیلئے بھرپور رابطے کئے گئے ہیں، جبکہ اندرون سندھ سے قافلے بھی کراچی کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، اس کانفرنس میں خانوادہ " شہدائے راہ ولایت " خصوصی طور پر شرکت کریں گے جبکہ شاعر آلِ عمران شوکت رضا شوکت کی آمد بھی متوقع ہے ۔