07 October 2015 - 14:29
News ID: 8529
فونت
سندھ پاکستان رینجرزکے ترجمان:
رسا نیوز ایجنسی - سندھ پاکستان رینجرزاور پلیس نے مشترکہ طور پر محرم الحرام سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیئے جانے خبر دی ۔
جلوس ماتمي جلوس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام کے حوالے سے سندھ پاکستان کی انتظامیہ کا اجلاس ،  ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور زونل ڈی آئی جیز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ اجلاس میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی ۔


سندھ رینجرز کے ترجمان نے یہ کہتے ہوئے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے رینجرز اور پولیس نے تمام بڑے شہروں میں اسنیپ چیکنگ شروع کر دی ہے کہا: شہر میں ہائی ویز پر رینجرز اور پولیس کے گشت میں اضافہ بھی کیا جائے گا، تا ہم علمائے کرام بھی امن و امان قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔


ترجمان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کراچی میں رینجرز کی بھاری نفری یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی اور جلوسوں کے راستوں کی سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سرچنگ بھی کی جائی گی کہا: جلوس کی گزرگاہ میں آنے والی دکانوں کو بھی سیل کیا جائے گا، جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی، جبکہ جلوس کے راستوں میں آنے والی اونچی عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے اسنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬