10 October 2015 - 09:35
News ID: 8537
فونت
حجت الاسلام سید کلب جواد نقوی :
رسا نیوز ایجنسی ـ امام جمعہ لکھنو نے کہا : آل سعود حج کے تاجر ہیں صرف ڈالر کمانا جانتے ہیں لوگوں کے جان و مال کی اہمیت ان کے نزدیک نہیں ہے ۔
حجت الاسلام سيد کلب جواد نقوي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ لکھنو ہندوستان حجت الاسلام سید کلب جواد نقوی نے آصفی مسجد بڑا امام بارگاہ لکھنو میں نماز جمعہ کے خطبہ کے درمیان عید مباہلہ کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے بیان کیا : مزاج رسالت کو وہی شخص سمجھ سکتا ہے جس کی رگوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا خون رواں دواں ہو ، کیونکہ بزم رسول میں بیٹھنے والے بھی مزاج رسالت نہیں سمجھ سکے تو جو لوگ مزاج رسالت نہیں سمجھ سکے تو وہ مزاج اسلام کیا سمجھ پائے نگے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : مباہلہ میں پنجتن پاک کے نور کو دیکھ کر عیسائی بولے ہم ایسے نور کو دیکھ رہے ہیں اگر وہ پہاڑ کی طرف اشارہ کریں تو پہاڑ اپنی جگہ چھوڑ دے ۔

حوزہ علمیہ لکھنو کے استاد نے تاکید کرتے ہوئے کہا : یہ بہت تعجب کی بات ہے کہ بعض مسلمان آج تک رسول و آل رسول کی عظمت و فضیلت کو صحیح نہ سمجھ سکے حالانکہ اس زمانہ کے عیسائی نے محمد ص و آلہ محمد ع کی فضیلت کا کھلے الفاظ میں اقرار کیا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا :  لوگوں نے عید غدیر کو جھٹلانے کی کوشش تو کی لیکن عید مباہلہ کا انکار نہیں کر سکتے کیونکہ آیات مباہلہ نے یہ بیان کر دیا کہ مباہلہ میں جھوٹوں پر لعنت کرنی تھی اس لئے جانا صرف سچوں کو تھا تبھی تو کسی نے بھی جانے کی خواہش ظاہر نہیں کی اور صرف پنجتن پاک گئے یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی مباہلہ کا انکار نہیں کر سکتا ہے ۔

حجت الاسلام سید کلب جواد نقوی نے کہا : عراق میں ظلم ہوتے رہے اور شام میں بمباری ہوتی رہی ، فلسطین میں بے گناہ لوگ بے گھر و بار ظلم برداشت کرتے رہے لیکن کبھی اقوام متحدہ نے کچھ نہیں کہا اور ان ظالموں کے خلاف کسی طرح کا قدم نہیں اٹھایا ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : اب ایسے حالات آ چکے ہیں کہ ہم لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا کسی کے مدد کی امید نہیں کرنی ہوگی ، تمام لوگوں کو چاہیئے کہ کسی بھی نیتا کی بکواس و سازش کے شکار نہ ہوں یہ لوگ کبھی انصاف نہیں دلانے والے ہیں کیونکہ یہ لوگ خود تمام سازش میں ملوث ہیں ۔

امام جمعہ لکھنو نے حج سے دوران منی کے حادثہ کے طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : سعودی شہزادہ کے لئے رمی جمرات کی طرف جانے کے کئی دروازے بند کر دئے گئے جو کئی ہزار حاجیوں کی شہادت کا سبب بنا ۔ یہ لوگ حج کے تاجر ہیں صرف ڈالر کمانا جانتے ہیں لوگوں کے جان و مال کی اہمیت ان کے نزدیک نہیں ہے ۔

انہوں نے وقف تحریک میں لوگوں کی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : وقف امام زمانہ عج کی ملکیت ہے جس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے وقف بچاو تحریک میں ساتھ دینے والے کسی شخص کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں بلکہ وہ امام زمانہ عج کی ملکیت بچا رہے ہیں جس کا صلہ امام زمانہ عج عنایت فرمائے نگے ۔

حجت الاسلام سید کلب جواد نقوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : جن لوگوں میں حق بولنے کی صلاحیت نہیں ہے ان کو ممبر رسول پر جانے کا حق بھی نہیں ہے ، قوم کو متحد ہونا چاہیئے اور میدان عمل میں قائم رہنا ضروری ہے اور ہم تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد ایک امر لازمی ہونا چاہیئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬