04 October 2015 - 13:10
News ID: 8514
فونت
پاکستان کے مشہور عالم دین ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدسہ کے سیکریٹری جنرل سانحہ منیٰ میں لاپتہ ہیں ، جن کا تابحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے ۔
منی کے حادثہ کے بعد لاپتہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدسہ کے سیکریٹری جنرل اور توانا خطیب حجت الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین سانحہ منیٰ میں لاپتہ ہیں ، جن کا تابحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے کاروان امین اللہ کے ہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت کیلئےحجاز مقدس تشریف لے گئے تھے، جہاں منیٰ کے حادثہ کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔

حجت الاسلام غلام محمد فخرالدین بھی انہیں لاپتہ حجاج میں شامل ہیں ، ان کے ہمراہ قافلے میں شامل دیگر حجاج اور مکہ مکرمہ میں موجود ہمدرد دن رات تک ودو کے با وجود ان کی تلاش میں تاحال ناکام رہے ہیں ۔

جبکہ حکومت پاکستان اوردفتر خارجہ بھی اب تک سعودی حکومت سے شہید اور لاپتہ پاکستانی حجاج تک رسائی کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھا سکی ہے۔

حجت الاسلام غلام محمد فخرالدین سمیت سینکٹروں گمشدہ حجاج کرام کے اہل خانہ اور احباب شدید کشمش اور پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں اور کوئی داد رسی کرنے والا نہیں ۔

قابل بیان ہے  کہ حج کے دوران منی کے حادثہ کے بعد ہزاروں حجاج کرام کچلنے اور دم گھٹنے کے باعث شہید اور زخمی ہوئے ، زخمیوں کومقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، شہید کی لاشوں کو فریزنگ کنٹینرز میں بند کر دیا گیا جبکہ متعدد حجاج اس سانحے کے بعد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کا کسی اسپتال ، کنٹینر یا دوسری جگہ کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬