11 October 2015 - 17:17
News ID: 8544
فونت
حجت الاسلام امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : سعودی عرب غلطیوں پر غلطیاں دہرانے کی بجائے اپنے امور کی اصلاح کرے بصورت دیگر اس کے خلاف دنیا بھر کی نفرت میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔
حجت الاسلام امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام امین شہیدی نے کہا : سعودی حکومت سانحہ منی کے شہدا ء کی شناخت کے عمل میں دانستہ طور پر تساہل پسندی برت رہی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : لاشوں کو سرد خانے میں رکھنے کی بجائے کنٹینرز میں پھینکا گیا تا کہ گل سڑھ کر وہ قابل شناخت نہ رہیں اور شہدا کی تعداد چھپانے میں آسانی ہو۔

امین شہیدی نے کہا : لاشوں کی پامالی اور پھر بلاشناخت تدفین امت مسلمہ کے جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش ہے۔ سعودی عرب انتظامی نااہلی کو تسلیم کرنے کی بجائے خود کو بری الذمہ ثابت کرنا چاہتی ہے جو مسلم ممالک سے سفارتی تعلقات کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : سعودی عرب غلطیوں پر غلطیاں دہرانے کی بجائے اپنے امور کی اصلاح کرے بصورت دیگر اس کے خلاف دنیا بھر کی نفرت میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : پاکستان سمیت ہزاروں لاپتا افراد کے اہل خانہ شدید کرب سے دوچار ہیں پاکستان حکومت کو بھی چاہیے کہ سفارتی سطح پر اپنی کوششوں کو تیز کر کے حقائق تک رسائی حاصل کرے ۔

انہوں نے وضاحت کی : ابھی تک پاکستانی گمشدہ افراد کے کوائف بھی اکھٹے نہیں کیا جا سکے۔ اسے حکومتی نا اہلی کہا جائے یا پھرمتعلقہ حکام کی بے حسی سمجھا جائے۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی حکومت پر زور دیں کہ لاشوں کی شناخت کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور تدفین سے قبل اہل خانہ سے باقاعدہ اجازت لی جائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬