06 October 2015 - 13:35
News ID: 8523
فونت
جمہوریہ اسلامی ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان :
رسا نیوز ایجنسی ـ مرضیہ افخم نے کہا : مسجد الاقصی پر صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کے حملے اور فلسطینی نمازیوں کے مسجد میں داخلے کی روک تھام کرنے سے پورے علاقے کی صورت حال سخت کشیدہ ہو گئی ہے۔
مرضيہ افخم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ اسلامی ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے صہیونی اسرائیل حکومت کی طرف سے بیت المقدس اور مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرنے پر صیہونی حکومت کو ایک بار پھر اس کے سنگین نتائج پر سخت خبردار کیا۔

انہوں نے فلسطین اور خاص طور سے مغربی کنارے کے نہتے عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے غیر انسانی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : گذشتہ کئی ہفتوں سے مظلوم فلسطینیوں پر غاصب صیہونی فوجیوں اور صیہونی آباد کاروں کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک کئی فلسطینی جوان و نوجوان شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

جمہوریہ اسلامی ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا : مسجد الاقصی پر صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کے حملے اور فلسطینی نمازیوں کے مسجد میں داخلے کی روک تھام کرنے سے پورے علاقے کی صورت حال سخت کشیدہ ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجی اور صیہونی آبادکار، مسجد الاقصی پر حملہ کرکے زمان و مکان کی حیثیت سے اس مسجد کو تقسیم کرنے کی سازش پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬