04 October 2015 - 16:47
News ID: 8516
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : جسٹس جاوید اقبال کا انتقال قوم کے لیے ایک عظیم نقصان ہے اور ملک ایک مفکر، قانون دان اور محب وطن پاکستانی سے محروم ہوگیا ہے۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقو ی نے مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر حجت الاسلام اقبال کے فرزند جسٹس جاوید کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا : اللہ انھیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : جسٹس جاوید اقبال کا انتقال قوم کے لیے ایک عظیم نقصان ہے اور ملک ایک مفکر، قانون دان اور محب وطن پاکستانی سے محروم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا : مرحوم کی عدل و انصاف اور ادب کے میدان میں ملّی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے مرحوم جسٹس جاوید اقبال کے صاحبزادے ولید اقبال وعزیز اقارب سے بھی اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے کہا : غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں،اور اللہ تعالیٰ مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬