04 October 2015 - 16:44
News ID: 8515
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ حجت الاسلام عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا : کیپٹن شہید اسفند یار بخاری جیسے عظیم سپوت ملک و قوم کیلئے باعث فخر ہیں جنہوں نے جرات و بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جس پر پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام عارف واحدی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی طرف سے ایک وفد کے ہمراہ جن میں سید خادم حسین شاہ ، مولانا شمس حسینی ، سید حسن شاہ ، اور دیگر عمائدین علاقہ شامل تھے نے شہید کیپٹن اسفند یار بخاری کے والد ڈاکٹر فیاض بخاری سے ان کے گھر پر تعزیت کے بعد  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : پاک فوج کے اعلٰی عظیم شہداء کی قربانیوں کے طفیل آج ملک میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔

حجت الاسلام عارف واحدی نے ضرب عضب آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا : ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب بڑی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اس سے قوم کے حوصلے بڑھ رہے ہیں ہم پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی قدردانی کرتے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : پوری قوم آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرتی ہے ، انشا اللہ یہ آپریشن کامیاب ہوگا اور اس کے نتیجہ میں ملک امن کا گہوارہ بنے گا ۔

انہوں نے شدت پسندوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ان کے خلاف پوری قوم متحد ہے قوم نے اپنے اتحاد و وحدت سے شدت پسندی اور فرقہ واریت کو مسترد کر دیا ہے اس ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں ہم سمجھتے ہیں کہ علماء کرام اور ملک میں دینی و سیاسی قوتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت قائم رکھتے ہوئے دشمن قوتوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں ہم متحد ہیں توانشاللہ ہمارا داخلی اور خارجی دشمن ناکام ہو گا ۔

اس موقع پر شہید کیپٹن اسفند یار بخاری کے والد محترم ڈاکٹر فیاض بخاری نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : ہمیں اپنے شہید فرزند کی بہادری پر فخر ہے جس نے اپنے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان قربان کی اور ہم وطن عزیز کیلئے مزید بھی ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬