18 October 2015 - 11:05
News ID: 8573
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائیزر نے کہا : حسینیت وہ مشعل راہ ہے جس کے ذریعے انسانیت اپنی معراج کو پہنچتی ہے ۔
سيدہ سدرہ نقوي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مرکزی آرگنائزرجعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان سیدہ سدرہ نقوی نے کہا ہے : ہم ماہ محرم کو ماہ معرفت انسانیت کے نام سے منائیں گے کیونکہ کہ خوانوادہ عصمت و طھارت نے اپنی قیمتی جانیں قربان کر کے تاریخ انسانیت میں عظیم داستانیں رقم کی۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اب مولا حسین علیہ السلام کے نام لیوا اور چاہنے والوں کے پاس حسینیت مشعل راہ ہے جس کے ذریعے انسانیت کی خدمت کی جا سکتی ہے ، حسینیت ہی وہ صراط مستقیم ہے جس پہ چل کر انسان حسینیت کی معراج پا سکتا ہے ۔

مرکزی آرگنائزر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے اس ماہ محرم کو ماہ معرفت حسینیت اور ماہ معرفت انسانیت کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے جس میں ملک بھر میں اپنی تمام آرگنائزرز کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں :

1)  مقامی سطح پر نظم و ضبط قائم رکھنے کے لئے جعفریہ ڈسپلن کمیٹی تشکیل دیں جس میں جے ایس او طالبات کی ممبران کو مختلف ذمہ داریاں سونپی جائیں۔

 2)  اپنی یونورسٹیز اور کالجز میں تعارف امام حسین علیہ السلام دیجئے  بذریعہ گروپ ڈسکشنز ۔

3) مجالس امام حسین علیہ السلام میں شرکت کیجئے اور  وہاں نظم و ضبط کا اجرا کیجئے۔

4) جے ایس او طالبات پاکستان کی جانب سے لٹریچر تقسیم کریں۔

5) حسین علیہ السلام انسانیت کے علمبردار کے موضوع پر تقاریر و علمی مباحثے منعقد کئے جایئں۔

6) انٹر نیٹ اور اخبارات میں مقالے ، خطوط اور بیانات دے کرمولا حسین علیہ السلام کے ایام کو منائیے۔

7)  بچیوں کے درمیان حسین علیہ السلام انسانیت کے علمبردار کے موضوع پر ڈرائنگ اور پینٹنگ کا مقابلہ کروائیں۔

سیدہ سدرہ نقوی نے کہا : ہم امید کرتے ہیں کہ خواہران  جے ایس او طالبات پاکستان مندرجہ بالا ہدایات پہ عمل کر کے پیغام جناب امام حسین علیہ السلام عام کریں گی اور اس سلسلہ میں نمائندہ ولایت فقیہ قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کو فروغ دیں گی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬