رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں عزاداران امام حسین پر حملہ کیا جس میں ایک شہید اور اسی سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔
تمام زخمیوں کو اسپتال پہوچایا گیا جن میں بعض کی حالت اچھی نہیں بتائی جا رہی ہے ۔
ایک بیان میں ہفتے کے روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک امام بارگاہ میں دھماکہ کی ذمہ داری خود داعش گروہ نے لی ہے ۔
ڈھاکہ کے ہزاروں عزادار عاشور کے روز اس امامبارگاہ میں مجلس و ماتم میں مصروف تھے اور اسی اثنا دہشت گردوں کی طرف سے دستی بم سے حملہ کر دیا گیا تھا ۔
اس ملک کے شیعہ رہنما نے بیان کیا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی نے عزاداری کے درمیان حملہ کیا ہے ہمیشہ عاشورہ کی عزاداری بغیر کسی خطرہ کے منعقد ہوا کرتی تھی ۔
ڈھاکہ کے سینئر پولیس افسر اسد الزماں میاں نے کہا ہے : حملے کی نوعیت کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ملک میں بے چینی اور افراتفری پیدا کرنے کی سازش ہے۔
یاد رہے کہ اس حملے سے چند ہفتہ قبل بھی داعش نے ایک اطالوی امدادی کارکن اور ایک جاپانی کاشتکار کو ہلاک کردیا تھا ۔