رسا نیوز ایجسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مختار امامی نے مسجد حسنین جعفر طیار، امام بارگاہ عزا خانہ زہرا ، نیو کراچی ، جامع مسجد مصطفی عباس ٹاؤن اور امام بارگاہ حیدر کرار اورنگی ٹاؤن میں عشرہ مجالس محرم الحرم سے خطاب کر رہے ہیں ۔
انہوں نے مجالس سے خطاب میں مقصد قیام امام حسین کو بیان کرتے ہوئے کہا : نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کا قیام رہتی دینا کے مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد اور ہر دور کے یزید کی ذلت و رسوائی کا سبب ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے خداوند عالم کی طرف سے کی گئی تاکیدات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امام حسین علیہ السلام کے رفقاء اور احباب کی قربانی نے خدا کے فرمان کہ مختصر گروہ کے کثیر پر غالب آنے کی آیت کو حقیقت کا جامعہ پہنایا ۔
حجت الاسلام مختار امامی نے کہا : یزید ایک شخص نہیں بلکہ ایک کردار کا نام ہے کے روز قیامت دنیا میں حسینی کردار کے حامل افراد یزیدی کردارکے حامل افراد سے بر سر پیکار رہیں گے۔