‫‫کیٹیگری‬ :
20 October 2015 - 19:37
News ID: 8587
فونت
عراق میں مسلسل شکست سے بوکھلا کر ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ داعش دہشت گرد گروہ عراق میں شکست سے بچنے کی خاطر زہریلی گیسیں استعمال کررہا ہے۔
داعش


رسا نیوز ایجسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گردوں سے جنگ کے سلسلہ میں عراق کی مشترکہ فوجی کمانڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا : داعش نے شمالی تکریت میں عراقی فورسز کے خلاف جو بمب استعمال کئے ہیں ان میں زہریلی کلورین گیس کا استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے اس بیان میں داعش کی طرف سے اس کارنامہ کی وجوہات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : داعش دہشتگرد گروہ عراقی فورسز کی پیشقدمی اور اپنی یقینی شکست سے بچنے کے لئے زہریلی کلورین گیس استعمال کررہا ہے ۔

اس کمانڈر نے یاد دہانی کراتے ہوئے وضاحت کی : اس سے پہلے بھی داعش نے شام کے  مختلف علاقوں بالخصوص حلب میں کیمائی مواد سے استفادہ کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ سعودی عرب نے داعش کو زہریلی کلورین گیس فراہم کی ہے۔

قابل بیان ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش اور بھی اس طرح کے دہشت گرد گروہ کو سعودی عرب، ترکی اور امریکہ اور صہہیونیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اور یہ تینوں ممالک داعش کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد میں پیش پیش ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬