20 October 2015 - 17:56
News ID: 8582
فونت
حکومت پاکستان کی طرف سے متعصبانہ کارروائیوں کے رد عمل میں ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان لاہور میں مظاہرے میں چاروں صوبوں بالخصوص پنجاب میں ملت جعفریہ کیخلاف متعصبانہ کارروائیوں کے خلاف عزداران نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
مظاہرہ


رسا نیوز ایجسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں حکمرانوں کی جانب سے محرم الحرام اور عزاداری نواسہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سید شہداء کیخلاف متعصبانہ کارروائیوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

لاہور میں لاہور پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے میں چاروں صوبوں بالخصوص پنجاب میں ملت جعفریہ کیخلاف متعصبانہ کارروائیوں کے خلاف عزداران نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علماء، ذاکرین اور بانیان مجالس نے بیان کیا : نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی اور انتہاپسندی کی عفریت کے خاتمے کیلئے بنایا گیا تھا، بدقسمتی سے ہمارے عاقبت نااندیش حکمران اسے محرم الحرام میں نواسہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نہتے اور پرامن عزاداروں کیخلاف استعمال کر کے ان سے مذہبی آزادی جو پاکستان کے آئین و قانون نے ان کو دی ہے، سلب کر رہے ہیں، جو ہمارے لئے کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا : ہم عزاداری سید شہداء کے بغیر زندگی کو موت پر ترجیح دیتے ہیں، پنجاب کے حکمران ملت جعفریہ کے خلاف متعصبانہ کارروائیوں سے باز رہیں، ذاکرین اور علما کی ضلع بندیاں قابل مذمت ہیں، انہیں ہم ذکر محمد و آل محمد کیساتھ دشمنی قرار دیتے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬