‫‫کیٹیگری‬ :
19 October 2015 - 19:17
News ID: 8579
فونت
آیت الله مظاهری:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین ایران کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلسوں کو مستحب موکد شمار کرتے ہوئے کہا: مستحبات قرب الھی کا سبب ہیں ، اور مستحباب پر استمرار واجبات کی انجام دہی اور گناہوں سے دوری کا باعث ہے ۔
حضرت آيت الله حسين مظاهري

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی اصفھان سے رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین اور حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے آج صبح مسجد امیرالمؤمنین جی روڈ کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کی عزادری کا ثواب حج و عمرہ سے بالاتر ہے ۔


انہوں نے اس بات پر توجہ دلاتے ہوئے ائمہ کی جانب سے عزاداری کا انعقاد اور عزاداری پر خصوصی توجہ اس کی اھمیت کی نشانی ہے کہا: امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا ثواب خدا کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ، امام حسین علیہ السلام کی عزداری کا ثواب روایتوں میں حج اور عمرہ سے بالاتر بیان کیا گیا ہے ۔


حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے بیان کیا: مجلسوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت شعائر کی ترویج کا سبب ہے اور لوگوں کو بے حساب ثواب بھی نصیب ہوتا ہے ۔


انہوں ںے آیت «و من یعظم شعائر الله غانها من تقوی القلوب» کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شعائر الھی کی تعظیم عین تقوا ہے کیوں کہ معاشرہ بغیر شعائر کے بے روح معاشرہ ہے ۔


حضرت آیت الله مظاهری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وہ حالت جس میں انسان ناخواستہ طور سے گناہوں سے دوری اپنائے محرمات کے ترک کرنے کی صورت میں ممکن ہے کہا: واجبات کو اھم شمار کرنا ، محرمات کو ترک کرنا اور مستحبات پر عمل انسان کو امام حسین علیہ السلام سے قریب کرتا ہے ۔


انہوں ںے نماز کو اھم ترین واجب شمار کیا اور کہا: ہم نماز کو اہمیت دینے کی کوشش کریں تاکہ گناہوں سے دور رہ کر امام حسین علیہ السلام سے قریب ہوسکیں ۔


حضرت آیت الله مظاهری نے مستحبات پر عمل قرب الھی کا سبب جانا اور کہا: مستحباب پر استمرار واجبات کی انجام دہی اور گناہوں سے دوری کا باعث ہے ۔


انہوں نے آخر میں مجلس امام حسین علیہ السلام بپا کرنے کی تاکید کی اور کہا: امام حسین علیہ السلام کے ماننے والے رضایت امام حسین علیہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬