14 October 2015 - 16:38
News ID: 8561
فونت
حجت الاسلام تصویر جوادی:
رسا نیوز ایجنسی - ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے جنرل سکریٹری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں عزاداری کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
حجت الاسلام تصوير جوادي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام تصویر جوادی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی: نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں عزاداری کے خلاف ہونےح والی ھر سازش ناکام ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے بعض علاقوں سے شکایات ملی ہیں کہ انتظامیہ کے ذریعے نئی مجالس و جلوس ہائے کے حوالے سے پابندی یا اجازت نامے کی بات کی جا رہی ہے تو ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عزاداری کی مجالس و جلوس ہائے کے انعقاد کے لیے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے کہا: نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ ملک کو دہشت گردی و فرقہ واریت کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے مخصوص علاقوں میں ضرب عضب اور پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ضروری ہے، لیکن نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں عزاداری کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


حجت الاسلام جوادی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اضلاع کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اور انتظامیہ سے بھی توقع ہے کہ عزاداری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ عزاداری کی مجالس میں قیام امام حسین علیہ السلام اور اتحاد بین المسلمین جیسے موضوعات کو زیر بحث لایا جائے اور ہر صورت میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے کہا: عزاداران کا کام مجالس و عزاداری کا انعقاد ہے اور انتظامیہ کی ذمہ داری سیکورٹی فراہم کرنا ہے ، کسی قانون یا پلان میں یہ نہیں لکھا کہ نئی مجالس و جلوس نہ ہوں گے۔ جوں جوں آبادی میں اضافہ ہوگا علاقائی ضروریات کے پیش نظر ہر سال مجالس کی تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا۔  ہم انتظامیہ سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے بھی بھرپور تعاون کی توقع رکھتے ہیں ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آزاد کشمیر مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے مثالی خطہ ہے۔ یہاں مکاتب فکر کے درمیان ایک مثالی ہم آہنگی موجود ہے جسے ہر قیمت میں برقرار رہنا چاہئے کہا: امام حسین علیہ السلام آدمیت و انسانیت کی میراث ہیں۔ امام حسین علیہ السلام کی قربانی بقاء اسلام کی ضامن ہے۔ دنیا کا ہر مسلمان امام عالی مقام سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتا ہے اور اپنے اپنے طور پر اس کا اظہار بھی کرتا ہے لہذا کوشش کی جائے کہ ایک دوسرے کے طریقے اور روش پر بات کرنے کے بجائے امام عالی مقام کی شخصیت اور آپ کی لازوال قربانی پر بات کی جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬