07 October 2015 - 14:02
News ID: 8527
فونت
رسا نیوز ایجنسی – بحرینی عوام نے امام بارگاہوں پر آل خلیفہ پلیس کے حملے کی شدید مذمت کرتے کرتے ہوئے تاکید کی کہ آل خلیفہ بنی امیہ کی اولادیں اور انہیں کے راستے پر گامزن ہیں ۔
محرم الحرام


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی پلیس نے امام بارگاہوں پر حملہ کر کے دیواروں سے نصب شدہ پرچم ، علم اور سیاہ پارچے نوچ کر پھینک دیئے اور کرزکان و دمستان علاقے کی عوام کو ماہ محرم کے استقبال سے روک دیا ۔


یہ پہلی بار نہیں ہے کہ آل خلیفہ فورس کی جانب سے استقبال ماہ محرم الحرام کے پروگرام اور عزاداری امام  حسین علیہ السلام کے انعقاد کے لئے منع کیا جارہا ہے ، گذشتہ ماہ محرم میں بھی حسینی عزداروں کی اھانت کی گئی ، کئی مقررین کو تقریر سے منع کیا گیا اور بہت سارے نوحہ خوانوں کو گرفتار کیا گیا  ۔


بحرینی عوام نے شیعوں کے خلاف آل خلیفہ کے اس طریقے کے برتاو کو ان کی خشونت آمیز اور کینہ پرور سیاست کا بیانگر بتایا ۔


بحرین کے عزداروں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ بحرینی انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے اقدامات تعجب آور نہیں ہیں کہا کہ آل خلیفہ بنی امیہ کی اولادیں اور انہیں کے راستے پر گامزن ہیں ۔


انہوں نے تاکید کی: ہم ھرگز بحرین کے بادشاہ کی بعت نہیں کریں گے جیسا کہ حضرت امام حسین بن علی (ع) نے یزید وقت کی بیعت نہیں کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬