‫‫کیٹیگری‬ :
07 October 2015 - 14:48
News ID: 8531
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی:
رسا نیوز ایجنسی – رہبرمعظم انقلاب اسلامی بحریہ کے اعلی افسران اور کمانڈروں سے ملاقات میں کہا: امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو اولویت حاصل نہیں ہے ۔
رہبر انقلاب اسلامي کي بحريہ کے اعلي افسران اور کمانڈروں سے ملاقات


 رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبرمعظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے اعلی افسران اور کمانڈروں سے ملاقات میں کہا: امریکہ اثر و رسوخ پیدا کرنے اور ایرانی عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا موقع تلاش کر رہا ہے۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ وہ اور ایرانی عوام کسی دلیل کے بغیر، امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت نہیں کر رہے ہیں کہا : امریکہ کی کوشش تھی کہ ایٹمی مذاکرات کے ذریعے ایران میں اپنے اثرو رسوخ کا راستہ ہموار کرے لیکن ایرانی(مذاکراتی ٹیم) اس معاملے کو پہلے پھانپ چکی تھی ۔


رہبر انقلاب اسلامی نے واضح طور پر فرمایا : بے شمار نقصانات کی وجہ سے، موجودہ حالات میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو اولویت حاصل نہیں ہے۔
اس تقریر کا تفصیل عنقریب نشر کی جائے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬