02 November 2015 - 22:27
News ID: 8640
فونت
عربستان سعودی کے عالم دین نے رسا سے گفتگو میں:
رسا نیوز ایجنسی - عربستان سعودی کے ایک عالم دین نے شیخ نمر کے پھانسی کے حکم کو اجرائی جامہ پہنائے جانے کی بہ نسبت سعودی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا: علمائے اسلام شیخ نمر کی حمایت کے ذریعہ اپنے اتحاد کو جلوہ گر کریں ۔
حجت الاسلام شيخ عبد المجيد البقشين

 

عربستان سعودی کے عالم دین حجت الاسلام شیخ عبد المجید البقشین نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں شیخ نمر کی پھانسی کے سلسلہ میں کہا: آل سعود شیخ نمر کی پھانسی کے ذریعہ سعودیہ میں تبدیلی ، عوام پر دباو ، انقلابیوں اور آزادی طلب افراد کے قلع و قمع کے درپہ ہے ۔


انہوں ںے مزید کہا: شیخ نمر نے سعودی عوام کی حمایت اور ان حقوق کے مطالبہ کے سوا کوئی گناہ انجام نہیں دیا ۔


سعودیہ کے اس عالم دین نے شیخ نمر کو عربستان سعودی کے اہم ترین شیعہ علماء میں شمار کیا اور واضح طور پر کہا کہ ملک کی مشکلات پر اعتراض اس عالم دین کا حق ہے ۔


انہوں نے شیخ نمر کی پھانسی کے نتائج کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شیخ نمر کی پھانسی کے سنگین نتائج ہیں ہم جس کی بہ نسبت آل سعود کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ھر قسم کے حماقت آ٘میز اقدامات سے پرھیز کرے ۔


انہوں نے سعودی حکمرانوں کی جڑیں اور بنیادیں صھیونی بتایا اور کہا: اگر علمائے اسلام متحد و ھمآھنگ ہوجائیں تو آل سعود میں شیخ نمر کو پھانسی کی ہمت نہ ہوگی ۔


سعودیہ کے اس عالم دین نے مزید کہا: علمائے اسلام شیخ نمر کو تنہا نہ چھوڑیں، اپنے بیانیہ اور عربستان سعودی کو نامہ ارسال کرکے نیز اپنی تقریروں و اجلاس میں اپنے اعتراضات سے دنیا کو آگاہ کریں ۔


انہوں نے شیخ نمر کی پھانسی کو دین کی توھین جانا اور کہا: عقل ، عرف اور انسانیت کا تقاضا ہے کہ ہم ظالمان جور کی ہمراہی نہ کریں بلکہ مظلوموں کی حمایت کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬