رسا نیوز ایجنسی - البصیرہ ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام سالانہ محفل مسالمہ آج البصیرہ کے دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، البصیرہ ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام سالانہ محفل مسالمہ آج البصیرہ کے دفتر مکان نمبر 40، بیلا روڈ ، جی ٹین ون اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔
اس مسالمہ میں نامور شعرائے کرام بارگاہ امام عالی مقام میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔
یہ محفل ہر سال مخدوم سید اکبر علی شاہ مرحوم کی برسی کی مناسبت سے منعقد کی جاتی ہے۔
محفل کی صدارت معروف نعت گو شاعر پروفیسر احسان اکبر کریں گے جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر جلیل عالی ، انجم خلیق اور سید عباس نقوی ہیں دیگر شعراء میں میزبان ثاقب اکبر اور ناظم محفل علی یاسر کے علاوہ متعدد اہم شعراء شامل ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے