‫‫کیٹیگری‬ :
28 October 2015 - 14:06
News ID: 8619
فونت
قم کے امام جمعہ:
رسا نیوز ایجنسی – شھر قم ایران کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر وقت کا امام اور حجت خدا قیام کرے اور عوام ان کی آواز پر لبیک نہ کہے تو معاشرہ گناہوں سے بھر جائے گا کہا: امام حسین(ع) کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہ کرنے والے افراد نے ایسا گناہ انجام دیا ہے جس میں پوری دنیا جل گئی ۔
حجت الاسلام والمسلمين علي رضا اعرافي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، شھر قم ایران کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین علی رضا اعرافی نے گذشتہ شب مسجد امام حسین(ع) پردیسان میں شھادت امام سجاد(ع) کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مجلس میں تقریر کرتے ہوئے کہا: عاشوراء ایک ایسا مجموعہ ہے جس میں بہت ساری عبرتیں اور دروس پوشیدہ ہیں ، گویا اسلام اپنے پورے وجود کے ساتھ عاشوراء میں جلوہ گر ہے ۔


انہوں نے حوادث عاشوراء کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا: عاشور کے بعد وجود میں آنے والی تحریکوں نے ہمیں کافی درس دیا کہ آج بھی اس کے مصادیق موجود ہیں ، جب بھی کوئی برا عمل انجام پاتا ہے اس کا نتیجہ اور انجام آخرت کے علاوہ اس دنیا بھی انجام دینے والے کے روبرو ہوتا ہے جس سے انسان کو ھرگز غافل نہیں ہونا چاہئے ۔


جامعۃ المصطفیٰ العالمیۃ کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بعض گناہوں کے اثرات گناہگار کے علاوہ اس کے اطرافیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں کہا: امر بالمعروف و نهی عن المنکر کا ترک وہ عظیم گناہ ہے کہ گناہگار کے علاوہ معاشرے کے نیک انسانوں بھی گریبان گیر ہوتا ہے ، جیسا کہ حضرت امام صادق(ع) نے فرمایا کہ بعض مصیتبوں اور بیماریوں کی بنیاد وہ گناہیں ہیں جسے آپ نے انجام دیا ہے ۔


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ عاشوراء کا عظیم درس اس بعد رونما ہونے والے حوادث ہیں کہا : امام حسین(ع) کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہ کرنے والے افراد نے ایسا گناہ انجام دیا ہے جس میں پوری دنیا جل گئی ، مکہ و مدینہ ، کوفہ اور دیگر شھروں کی عوام کا قتل عام کیا گیا ، شھروں کی برکتیں غائب ہوگئیں اور عوام مشکلات سے روبرو ہوئی نیز حکم جور ان پر مسلط ہوگئے ۔


حوزه علمیہ قم کے استاد نے مزید کہا: اگر وقت کا امام اور حجت خدا قیام کرے اور عوام ان کی آواز پر لبیک نہ کہے تو معاشرہ گناہوں سے بھر جائے گا اسی بناء پر امام حسین(ع) نے فرمایا کہ مجھ سے جنگ کر کے ھرگز سکون نہ پاوگے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬