23 December 2015 - 14:26
News ID: 8854
فونت
جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر:
رسا نیوز ایجنسی - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منائے جانے کی خبر دی ۔
ہفتہ وحدت


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے فیصل آباد سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا: قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت کے پروگرام منعقد ہوں گے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اس سلسلہ میں ملک بھر میں تمام یونٹس میں "فکر صادقین علیھم السلام" پہ ورکشاپس، سمینارز، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا کہا: طالبات "فکر صادقین علیھم السلام" کے حوالے سے مضامین، کالم، شاعری، ڈرائنگ، پینٹنگ کے مقابلے رکھیں گی اور یونیورسٹیز، کالجز، سکولز میں ہفتہ وحدت پرجوش انداز میں منائیں گی ۔


جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ماہ ربیع الاول وہ ماہ مکرم ہے، جس میں کائنات کی عظیم ہستیاں جناب رسول اسلام اور حضرت صادق علیھما السلام کی ولادت باسعادت ہے کہا: ولادت پرنور جناب رسول خاتم(ص) پر جذبہء وحدت و اخوت اسلامی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کے حکم تحت 12 تا 17 ربیع الاول ھفتہ وحدت منائیں گے ۔


سیدہ سدرہ نقوی نے کہا : جے ایس او طالبات پاکستان اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے "فکر صادقین علیھم السلام" کے ذریعے طالبات کی فکر سازی کرے گی اور انکو ملت تشیع اور وطن عزیز کے لئے کارآمد بنائے گی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬