26 December 2015 - 13:29
News ID: 8860
فونت
حجت الاسلام سید شفقت شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عالمی شعبہ کے ذمہ دار نے ھفتہ وحدت اور کرسمس ڈے موقع پر اپنے بیان میں کہا: مسلمان اورعیسائی متحد ہوکر اپنی عبادتگاہوں کا تحفظ کریں ۔
حجت الاسلام ڈاکٹر سيد شفقت شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عالمی شعبہ کے ذمہ دار حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے ہفتہ وحدت اور کرسمس ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا: مسلمان اورعیسائی متحد ہوکر اپنی عبادتگاہوں کا تحفظ کریں ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ شیعہ و سنی کے اکٹھے اجتماعات سے دشمن کے سارے حربے ناکام ہوجائیں گے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں، جب اسلام ناب محمدی کا پرچم حقیقی پیروکاروں کے ہاتھ میں ہوگا اور وہ دنیا میں عدل و انصاف کی حکمرانی ہوگی کہا: مرشحین صیہونی اور مسلم صیہونی مل چکے ہیں تو ان کے مد مقابل حقیقی اسلام محمدی اور مسیحت کے پیروکاروں کو متحد ہونا ہوگا۔ دوسری طرف وہابیت اور تکفیریت ایک عرصہ سے فتنہ و فساد پھیلا رہی ہے اور اب کھل کر شیعہ و سنی جنگ کے لئے لشکرسازی کا اعلان ہوچکا ہے۔ آل سعود جو کئی ایک اسلامی ممالک پر ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ حملہ آور ہو کر ملین بیگناہ مسلمانوں کو موت کی مسند پر سلا چکے ہیں اور پرامن ممالک کی اینٹ سے اینٹ بجا چکے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ منجی بشریت کی آمد کے موقع پر حقیقی پیروان رسالت کو اکٹھا ہوکر میراث رسول کو بچائیں اور دنیا کے سامنے اسلام ناب محمدی کا اصلی چہرہ لائیں ۔ وہ چہرہ کہ جو صرف امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے۔


حجت الاسلام ڈاکٹر شیرازی نے تمام مسلمانوں اور عیسائیوں کو اللہ تبارک و تعالٰی کے دو اولی العزم اور صاحب کتاب انبیاء جو کہ ظلمات کو نور سے منور کرنے والے ہیں، کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی اور کہا: ان کی آمد سے شیاطین روسیاہ اور مایوس ہوئے، یہ ایک طرف ہم سب مسلمانوں اور عیسائی برادری کو باہمی اخوت و محبت کا پیغام دیتے ہیں اور انشاءاللہ حقیقت محمدیہ کا آخری سورج طلوع ہونے کے دن قریب ہیں اور اس یوسف زہراء کی آمد پر یوسف مریم بھی تشریف لائیں گے، ظلم و جور کا مل کر خاتمہ کر دیں گے اور کائنات کو عدل و انصاف نصیب ہوگا۔ آج ہمیں مل کر اس ظلمت و جہالت کا مقابلہ کرنا ہے، جو پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ بن چکے ہیں اور مساجد، چرچ اور خدا کے ہر قسم کے عبادت خانوں کو تباہ و برباد کر رہے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬