‫‫کیٹیگری‬ :
18 January 2016 - 08:33
News ID: 8955
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے آغاز اور ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے اور مشترکہ جامع جوہری معاہدے پر ایرانی حکومت اور قوم کو مبادک باد پیش کی ۔
حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حسن روحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے آغاز اور ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے اور مشترکہ جامع جوہری معاہدے پر ایرانی حکومت اور قوم کو مبادک باد پیش کی ۔ اور پابندیوں کے خاتمے کو ایرانی قوم کی ایک بڑی سیاسی کامیابی قرار دیا ۔

انہوں نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد اتوار کو تہران میں بین الاقوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز اور پابندیوں کا خاتمہ سیاسی میدان میں ایرانی قوم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : آج یہ ثابت ہو گیا کہ ہمارے ملک کے پاس ایک بہت بڑی توانائی ہے اور وہ توانائی سفارتکاری اور ڈپلومیسی کی ہے۔ بہت سے لوگوں کو ایران اسلامی کی اس توانائی کا یقین نہیں تھا۔

انہوں نے کہا : ایرانی قوم کی بارہ سال کی استقامت و پائیداری کے بعد سرانجام آج ہم نے یہ عظیم کامیابی حاصل کی۔ اس راہ میں ہمارے ایٹمی سائنسدانوں، سفاتکاروں، سیاستدانوں، قانون دانوں اور ماہرین اقتصادیات نے سخت محنت اور کاوشوں سے کام لیا ، صبر، استقامت اور فداکاری کے راستے پر چلتے ہوئے عظیم قربانیاں پیش کیں اور کئی بڑے سائنسداں اور ماہرین شہید ہوئے۔

حسن روحانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ان قربانیوں کے نتیجے میں حالات اس طرح تبدیل ہوئے کہ ہمارا ایٹمی پروگرام بدخواہوں اور دشمنوں کے لئے بائیکاٹ، پابندیوں اور دباؤ کا بہانہ بننے کے بجائے، آج سے سائنس و ٹیکنالوجی، تجارت اور معیشت کے میدان میں روابط کا ذریعہ بنے گا۔

انہوں نے تاکید کی : آج سے ایران کا ایٹمی پروگرام عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرے کے بے بنیاد دعووں کے ساتھ دباؤ کا ذریعہ نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی سے کام لیتے ہوئے ملک کی پیشرفت و ترقی کا وسیلہ ہو گا اور اس کے نتیجے میں علاقے میں بھی امن و استحکام فروغ پائے گا۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے اس پریس کانفرنس سے پہلے قوم سے خطاب میں ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ ایران پر سامراجی طاقت کی طرف سے ہمیشہ مختلف بہانہ بنا کر پابندیاں لگائی جاتی رہی ہے کبھی جوہری اسلحہ بنانے کے امکان پر تو کبھی دہشت گردوں کی تعاون پر حالانکہ یہ اسلامی ممالک ہمیشہ اس بے نبیاد الزام کو رد کرتے ہوئے اس کے خلاف مستحکم دلائل بھی پیش کئے ہیں مگر دنیا کا نام نہاد دہشت گرد ملک صیہونی اسرائیل جو کھلے عام دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور جوہری اسلحہ کی کثرت کا اعلان بھی کر رہا ہے مگر کوئی عالمی ادارہ یا کسی بھی ملک نے ابھی تک اس کے خلاف آواز بھی نہیں نکال سکا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬