‫‫کیٹیگری‬ :
15 January 2016 - 19:56
News ID: 8943
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : اقتصادی راہداری منصوبہ اور سی پیک کی تکمیل نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے رہائش گاہ پر ملاقات کی غرض سے آئے مختلف وفود سے ملاقات میں کہا : اقتصادی راہداری اور سی پیک ملک کی ترقی کی ضامن منصوبے ہیں متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اقتصادی راہداری منصوبہ اور سی پیک کی تکمیل نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے جہاں عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا وہیں خطے اور خصوصا جنوبی ایشاء میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ہم اس جانب توجہ دلا تے رہے ہیں کہ پاکستان کو اپنے غیر معمولی محل وقوع کی وجہ سے فائدہ اُٹھانا چاہیے اورایسی پالیساں مرتب کرنی چاہیں جس سے ملکی ترقی کی نئی راہیں کھلیں۔

حجت الاسلام ساجد نقوی نے بیان کیا : اقتصادی راہداری اور سی پیک پر تمام سیاسی جماعتوں کا متفق ہو نا خوش آئند ہے لہذامغربی اور مشرقی روٹ کے حوالے سے حکومت کو خد شات دور کرتے ہوئے اتفاق رائے کو مضبوط کرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھانے چاہییں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬