20 January 2016 - 12:19
News ID: 8970
فونت
کل منایا جائے گا پورے پاکستان میں؛
رسا نیوز ایجنسی - کل پورے پاکستان میں جعفریہ اسٹوڈنٹس اۤرگنائزیشن طالبات پاکستان کا یوم تاسیس پورے تزک و احتشام سے منایا جائے گا ۔
جے ايس او طالبات پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس اۤرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی اۤرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے جعفریہ اسٹوڈنٹس اۤرگنائزیشن طالبات پاکستان کا یوم تاسیس کل پورے ملک میں پورے تزک و احتشام سے منائے جانے کی خبر دی ۔


انہوں نے جعفریہ اسٹوڈنٹس اۤرگنائزیشن طالبات پاکستان کا پہلا یوم تاسیس نہایت عزم و استقلال کے ساتھ منانے کا اعلان کیا اور کہا: گزشتہ سال جے ایس او طالبات پاکستان نے قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کے حکم پر تنظیم سازی کا اۤغاز کیا اور ملک بھر میں جعفریہ اسٹوڈنٹس اۤرگنائزیشن طالبات پاکستان کی تنظیم سازی مہم شروع کی اور نہایت قلیل مدت میں کامیابی حاصل کی۔


محترمہ سدرہ نقوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قائد ملت جعفریہ کے حکم پر جعفریہ اسٹوڈنٹس اۤرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی اۤرگنائزنگ باڈی بنائی گئی کہا: گزشتہ ایک سال میں ، فیصل اۤباد ، سرگودھا ، ساہیوال ، ملتان ، بھکر ، لاہور ،لاڑکانہ،جتو"ی ، مظفر گڑھ، ناروال ، گجرات، راولپنڈی، اٹک ، لیہ ،کراچی ، حیدراۤباد ، ٹنڈو اللہ یار ،ٹنڈو اۤدم،جامشورو، بھٹ شاہ ، میر پورخاص، نوابشاہ ، نوشیروفیروز،سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ جات کئے ۔


واضح رہے کہ اس اۤرگنائزیشن کی مرکزی اۤرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی ، معاون مرکزی اۤرگناِز(پنجاب) شجیعہ زہرا علوی، صوبائی اۤرگنائزرسیدہ ندا زہرا نقوی ، معاون مرکزی اۤرگنائزر (سندھ) مرضیعہ بتول ، صوباأی اۤرگنائزر (سندھ) طاہرہ حسینی جبکہ گلگت بلتستان میں انیلہ کاظمی کو معاون مرکزی اۤرگنائزر نامزد کیا گیا۔


1- جعفریہ اسٹوڈنٹس اۤرگنائزیشن طالبات پاکستان نے ایک سال میں جو پروگرام منعقد کئے :


2- سیرت النبی کانفرنسز کا پورے ملک میں مختلف یونٹس میں انعقاد کیا گیا۔


3- حجاب اۤگاہی مہم (ہفتہ حجاب فروری میں منایا گیا )۔


4- ماہ شعبان میں ماہ معرفت امام زمانہ منایا گیا ۔


5- ماہ رمضان میں ماہ تربیت منعقد ہوا ۔


6- سانحہ شکار پور پر ملک گیر احتجاج میں طالبات نے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی ۔


7- مختلف شہروں میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ۔


8- تین روزہ مرکزی تربیتی و رکشاپ بعنوان فکر حسینی ورکشاپ اسلام اۤباد میں منعقد کی گئی ۔
 

9- یونٹس میں یوم پاکستان، یوم قائد اعظم، یوم اقبال منایا گیا ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬