19 January 2016 - 16:08
News ID: 8961
فونت
آیت الله قبلان :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ اعلی کونسل لبنان کے نائب صدر نے ایران کی مشترکہ جامع جوہری معاہدے کے اجرا پر ایران کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
آيت الله قبلان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ اعلی کونسل لبنان کے نائب صدر آیت الله عبدالامیر قبلان نے ایران کی مشترکہ جامع جوہری معاہدے کے اجرا پر ایرانی قوم اور اس ملک کے سربراہان کو مبارک باد پیش کی ہے اور بیان کیا : ایران کے خلاف جو پابندیاں عائد کی گئی تھیں وہ ناانصافی کا واضح مثال تھی کہ جو اس معاہدہ کے اجرا ہونے سے ختم ہو گی ۔

انہوں نے وضاحت کی : یہ معاہدہ اسلامی و عربی ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ کا سبب ہو سکتا ہے اور ایران خطے کی ممالک کے درمیان تعلقات میں توسیع کے لئے کام کرے ۔ یہ معاہدہ اسلامی قوم کے مطالبات خاص کر فلسطین کے مسائل کو حل کرنے میں اچھی طرح مدد کر سکتی ہے ۔

آیت الله قبلان نے اپنی گفت و گو جاری رکھتے ہوئے تاکید کی : اس معاہدہ کے اجرا ہونے سے شام و عراق و یمن کی سیاسی بحران کے حل میں مثبت تاثیر ادا کرے گی ۔

یہ لبنانی عالم دین نے وضاحت کی : تکفیری دہشت گرد تمام اسلامی ممالک کے لئے ایک چیلینج شمار ہوتا ہے جس سے مقابلہ کے لئے پھیلائے جا رہے اس فتنہ کے خلاف ایک اتحادیہ تشکیل دینا چاہیئے ۔

انہوں نے اپنی اختمامی گفت و گو میں عربی و اسلامی ممالک کے اپیل کی ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کریں ۔ ایران عربی ممالک اور مسلمانوں کے لئے مدد کر سکتا ہے ۔ اسلامی ممالک ایران کے تعاون کے ذریعہ غیر ممالک کی سازش کے مقابلہ میں محکم دیوار میں تبدیل ہو سکتا ہے ۔ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬