رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطاب مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے 28 جنوری بروز اتوار کو جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کا پہلا یوم تاسیس نہایت عزم و استقلال کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے کہا : گزشتہ سال جے ایس او طالبات پاکستان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کے حکم پر تنظیم سازی کا آغاز کیا اور ملک بھر میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی تنظیم سازی مہم شروع کی اور نہایت قلیل مدت میں کامیابی حاصل کی۔
سیدہ سدرہ نقوی نے وضاحت کی : گزشتہ ایک سال میں ، فیصل آباد ، سرگودھا ، ساہیوال ، ملتان ، بھکر ، لاہور ، لاڑکانہ، جتوئی ، مظفر گڑھ، ناروال ، گجرات، راولپنڈی، اٹک ، لیہ ،کراچی ، حیدرآباد ، ٹنڈو اللہ یار ، ٹنڈو آدم، جامشورو، بھٹ شاہ ، میر پورخاص، نوابشاہ ، نوشیروفیروز، سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ جات کئے ۔
انہوں نے بیان کیا : قائد ملت کے حکم پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزنگ باڈی بنائی گئی ، جس کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی ، معاون مرکزی آرگنائز(پنجاب) شجیعہ زہرا علوی، صوبائی آرگنائزر سیدہ ندا زہرا نقوی ، معاون مرکزی آرگنائزر (سندھ) مرضیعہ بتول ، صوبائی آرگنائزر (سندھ) طاہرہ حسینی جبکہ گلگت بلتستان میں انیلہ کاظمی کو معاون مرکزی آرگنائزر نامزد کیا گیا۔
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کے مرکزی آرگنائزر نے بیان کیا : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے ایک سال میں جو پروگرام منعقد کیے :
• ان میں سیرت النبی کانفرنسز ص کا پورے ملک میں مختلف یونٹس میں انعقاد کیا گیا۔
• حجاب آگاہی مہم (ہفتہ حجاب فروری میں منایا گیا )۔
• ماہ معرفت امام زمانہ عج /ماہ شعبان۔
• ماہ تربیت /ماہ رمضان۔
• سانحہ شکار پور پر ملک گیر احتجاج میں طالبات نے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی۔
• مختلف شہروں میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد۔
• تین روزہ مرکزی تربیتی و رکشاپ بعنوان فکر حسینی ورکشاپ اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔
• یونٹس میںیوم پاکستان، یوم قائد اعظم، یوم اقبال منایا گیا ۔
مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے کہا : اب ہم 28 جنوری کو جے ایس او طالبات پاکستان کا یوم تاسیس اس عزم و استقلال کے ساتھ منائیں گے کہ جس مقصد کے لئے قائد ملت جعفریہ نے تنظیم کی بنیاد رکھی ہم اس مقصد کے حصول کے لئے سخت جدوجہد کریں گے،اور جے ایس او طالبات پاکستان کا مقصد طالبات کی تعلیم و تربیت میں تعاون کرنا اور انکو پاکستان کے لئے کارآمد بنانا ہے، ہم اپنے قائد کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پاکستان کو پڑھی لکھی ، تربیتی یافتہ کارآمد طالبات دیں گے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے استحکام و ترقی کے لئے کوشاں رہیں گے۔