23 September 2016 - 22:37
News ID: 423418
فونت
نائیجیریا کی سیکورٹی فورس نے ایک بار پھر پرامن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
نیجیریہ کے شہر کادونا میں شیخ زکزاکی کی حمایت میں مظاہرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں شیعہ مسلمان اپنے ہر دلعزیز رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکزکی کی حمایت میں دارالحکومت ابوجا میں پرامن مظاہرے کر رہے تھے کہ نائیجیریا کی فوج نے انہیں اپنے محاصرے میں لے لیا اور آنسوگیس کے گولے پھینکا شروع کردیئے۔

کہا جارہا ہے کہ مظاہرین بدستور فوج کے محاصرے میں ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ملک کے مختلف شہروں نے احتجاج کرتے ہوئے پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے دارالحکومت ابوجا پہنچے ہیں۔

مظاہرین سرکردہ شیعہ رہنما آیت اللہ زکزکی ، ان کی اہلیہ اور تحریک اسلامی نائیجیر کے دوسرے رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کامطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین  فوج سے بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ملک کی شیعہ آبادی کے ساتھ غیر انسانی اور تشدد آمیز رویہ فوری طور پر ترک کردے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بارہ اور تیرہ دسمبر دوہزار پندرہ کو چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زاریا شہر میں ایک امامبارگاہ اور آیت اللہ شیخ زکزکی کے گھر پر حملہ کرکے تقریبا دوہزار شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔

فوج آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرکے لے گئی تھی۔ جیل میں آیت اللہ زکزکی کی جسمانی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ /۹۸۹/ ۹۳۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬