14 September 2011 - 15:05
News ID: 3209
فونت
پارہ چنار ميں پر امن مظاہرہ کرنے والے طلبہ پر؛
رسا نيوز ايجنسي ـ مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے امور جوانا ن مرکزي سيکرٹري نے پارہ چنار ميں پر امن مظاہرہ کرنے والے طلبہ پر اندھا دھوند فائرنگ اور اس کے نتيجہ ميں تين طلبہ کے زخمي ہونے کے سنگين واقعہ کي پرزور مذمت کي ہے ?
ايف سي اور ليوي فورسز کي اندھا دھوند فائرنگ

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي سيکرٹري امور جوانا ن علامہ اعجاز حسين بہشتي نے پارہ چنار ميں پر امن مظاہرہ کرنے والے طلبہ پر ايف سي اور ليوي فورسز کي اندھا دھوند فائرنگ اور اس کے نتيجہ ميں تين طلبہ کے زخمي ہونے کے سنگين واقعہ کي پرزور مذمت کرتے ہوئے اسي رياستي دہشت گردي کي بد ترين مثال قرار ديا ہے ?

ايک تحريري بيان ميں انہوں نے کہا : ٹل پارا چنار روڈ پر گذشتہ پانچ سالوں سے دہشت گردوں نے قبضہ جما رکھا ہے جس کي وجہ ملک کے ديگر علاقوں کے تعليمي اداروں ميں زير تعليم پارا چنار کے طلبہ عيد کي چھٹياں گزارنے کے بعد واپس اپنے تعليمي اداروں ميں نہ پہنچ سکے اور ان کا تعليمي نقصان ہو رہا ہے ?

انہوں نے تاکيد کي : اس صورتحال ميں وہ گزشتہ تين روز سے پارا چنار کے پي اے چوک ميں پرامن مظاہرہ کر رہے تھے کہ اس دوران ايف سي اور ليوي فورسز نے ان پر بلا شتعال فارينگ کھول دي جس کے نتيجہ مين تين طلبہ شديد زخمي ہوئے ہيں جنہيں ايجنسي ہيڈ کوارٹر ہسپال ميں داخل کر اد يا گيا ہے ?

اعجاز بہشتي نے کہا : سيکورٹي فورسز نے ٹل پارا چنار روڈ کھلوا نے اور طلبہ کو تعليمي نقصان سے بچانے کے ليے ہيلي کاپٹر سروس اور سي ون تھرٹي سروس کا اجرا ء کرانے کي بجائے پر امن معصوم طلبہ کو گوليوں سے چھلني کر ديا ، اس سنگين واقعہ کي جتني بھي مذمت کي جائے کم ہے ?

انہوں نے مطالبہ کيا کہ معصوم طلبہ پر گولياں برسانے والے عناصر کے خلاف في الفور کاراوئي عمل ميں لائي جائے اور طلبہ کے جائز مطالبات تسليم کرتے ہوئے انہيں تعليمي نقصان سے بچانے کے ليے ہيلي کاپٹر اور سي ون تھرٹي کي سروس مہيا جائے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬