‫‫کیٹیگری‬ :
08 December 2016 - 11:57
News ID: 424939
فونت
حرم امیر المومنین (ع) کی طرف سے معاشرے اور جوانوں کو منشیات سے بچانا دینی اور قومی فریضہ ہے کے عنوان سے نشست کا اہتمام ۔
کانفرنس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) نے اینٹی ڈرگ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے ایک نشست کا انعقاد کیا جس کا موضوع معاشرے اور جوانوں کو منشیات سے بچانے کو دینی و قومی فریضہ تھا۔

اس نشست کا انعقاد امام حسن ھال میں کیا گیا جس میں حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری علامہ سید نزار اور نائب جنرل سیکٹری سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف وفود  نے شرکت کی۔

نشست کی ابتدا تلاوت قرآن مجید سے ہوئی اس کے بعد حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری علامہ سید نزار نے ابتدائی کلمات ادا کئے ،جس میں انہوں نے انسان کے مقام اور اس کے خدا کے نزدیک منزلت کو بیان کیا اور اس وبا کے معاشرے پر اثرات کے حوالے سے گفتگو کی۔

حرم کے جنرل سیکٹری کے بعد وزیر اعظم عراق کا بیان پڑھا گیا جسے ڈاکٹر احمد دجیلی نے پڑھا جس میں اس وبا کے خطرات کو بیان کیا گیا تھا۔

اس کے بعد دیگر افراد نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا آخر میں اس بات کی اہمیت کے پیش نظر حرم علوی (ع) کے کردار کو بے مثال قرار دیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬