‫‫کیٹیگری‬ :
21 December 2016 - 22:07
News ID: 425209
فونت
صیہونی آبادکاروں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی کی بے حرمتی کی ہے۔
فلسطین


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی آبادکاروں نے صیہونی فوجیوں کی مدد سے باب المغاربہ کی جانب سے مسجد الاقصی کی ایک بار پھر بے حرمتی کی۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق دسیوں صیہونی آبادکار بدھ کی صبح مسجد الاقصی میں داخل ہو گئے۔ صیہونی آبادکاروں کے اس اشتعال انگیز اقدام پر مسجد کے صحن میں موجود فلسطینیوں کا غصہ بھڑک اٹھا۔ صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں مسجدالاقصی کی ایسی حالت میں بےحرمتی ہوئی ہے کہ انھوں نے گذشتہ چند روز کے دوران اس مسجد پر بارہا حملہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت مسلمانوں کے اس مقدس مقام کا تشخص ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو یہودیوں کا مرکز بنایا جاسکے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬