‫‫کیٹیگری‬ :
03 January 2017 - 23:39
News ID: 425473
فونت
آیت‌الله مصباح یزدی:
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے مغرب ممالک میں اخلاقی فساد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکا جیسے ممالک نے عوام کی آرام کے لئے سہولیات و ضروری وسائل اتنا زیادہ فراہم کر دیا ہے کہ لوگوں کو تفریح و دنیوی امور میں مشغول کر دیا ہے اور ان لوگوں کو معنوی امور سے غافل کر دیا ہے جس کی وجہ سے اسلامی معاشرہ میں اس طرح سے ثقافتی فعالیت انجام دی جائے کہ لوگ معنویت کی طرف رغبت کریں ۔
آیت‌الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت ‌الله محمد تقی مصباح یزدی نے قم کے حکام سے ملاقات میں اسلامی سماج کی خدمت کو حقیقت میں عبادت شمار کیا ہے اور بیان کیا : جس معاشرے کی باگ ڈور نائب امام زمانہ (عج) کے ہاتھوں میں ہے اس معاشرے میں عوام کی خدمت عبادت و قابل فخر ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں اخلاق کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ شہر مقدس قم میں خدمت کرنا اہم خصوصیت کا حامل ہے بیان کیا : تین شہر مشھد مقدس و قم المقدس اور شیراز مذہبی شہر کے عنوان سے جانا جاتا ہے اور قم شہر جہاں مراجع کرام زندگی بسر کرتے ہیں اور یہاں سے علم و ثقافت پوری دنیا میں نشر ہوتی ہے جس کی وجہ سے اہم خصوصیت کا حامل ہے اس وجہ سے کہا جا سکتا ہے کہ اس شہر کے لوگوں کی خدمت بھی منزلت کے اعتبار افضل مقام کا حامل ہے اور اس شہر کے حکام کو اپنی خالص خدمت پیش کر کے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سے قلبی رابطہ پیدا کرنے میں آسانی ہو سکتی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۲/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬