‫‫کیٹیگری‬ :
31 January 2017 - 18:32
News ID: 426032
فونت
حرم امیر المومنین (ع) کے شعبہ نے مومنین کی سہولت کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعہ فقہی ،عقائدی و اخلاقی مواد کا مختلف زبانوں میں تبلیغ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
حرم امیر المومنین (ع)

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے شعبہ امور دینیہ کے ذیلی ادارے فارن افیر نے مومنین کی سہولت کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعہ فقہی ،عقائدی و اخلاقی مواد کا مختلف زبانوں میں تبلیغ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

فارن افئیر میں ایشیا کے نگران شیخ ناصر عباس نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ ہم نے فقہی و عقائدی سوالات پر مشتمل پوسٹ کا ایک سلسلہ واٹس اپ فیسبک اور ٹیلی گرام پر شروع کیا ہے جس کا مومنین کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا اور اسے بے حد سراہا گیا ہے،ہم یہ مواد تین زبانوں انگلش ،اردو اور عربی میں نشر کر رہے ہیں ۔

یہ منصوبہ مومنین کی فقہی اور عقائدی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے جس کے لئے حرم امیر المومنین (ع) ہمیشہ سے کوشاں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬