
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس سید رضا صالحی امیری نے اپنی وزارت کی ۱۰۰ روزہ کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب کی جانب سے ہماری شرائط اور دیگر ضروریات پوری ہونے کی صورت میں اس سال ایرانی زائرین کو حج پر بھیجنے کے لئے پُرعزم ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے ایرانی زائرین کو اس سال حج پر بھیجنے کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے کہا کہ ایرانی زائرین کو مکمل عزت ، وقار اور سیکورٹی کی فراہمی کے تحت حج پر بھیجا ریاست کی پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ایران کی تین اہم شرائط پیش کی گئیں ہیں جن میں ہمارے زائرین کی عزت، وقار اور ان کی سیکورٹی کی فراہمی شامل ہیں اور اس کے علاوہ سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے ایرانی زائرین کے لواحقین کو سعودی عرب کی جانب سے معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایرانی وزیر ثقافت نے مزید بتایا سعودی عرب کی جانب سے ہمارے مطالبات پورے کئے جانے کے بعد اس سال قطعی طور پر ایرانی زائرین کو حج پر بھیجیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/