‫‫کیٹیگری‬ :
16 February 2017 - 18:52
News ID: 426355
فونت
سہون شریف میں خودکش دھماکے میں ۲۵ افراد شہید اور ۱۰۰ سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جن میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں بچے خواتین بھی شامل ہیں۔
لعل شہباز قلندرؒ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سہون شریف میں خودکش دھماکے میں ۲۵ افراد شہید اور ۱۰۰ سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جن میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں بچے خواتین بھی شامل ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ کے احاطے میں خودکش دھماکے میں ۲۵ افراد شہید اور ۱۰۰ سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکا انتہائی زوردار تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکے کے فوری بعد درگاہ میں مکمل طور پر دھواں پھیل گیا، دھماکے کے بعد مزار میں افراتفری مچ گئی، جس سے متعدد افراد پیروں تلے بھی دب گئے۔

 دھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ لعل شہباز قلندر کے مزار پر جمعرات کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ دھماکے میں اب تک ۲۵ افراد شہید ہو چکے ہیں اور ۱۰۰ سے زائد زخمی ہیں، جس میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کیلئے امدادی کام شروع کر دیئے گئے، سیہون کے اسپتال میں گنجائش اور سہولیات کم ہیں، شدید زخمیوں کو جامشورو پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

لعل شہباز قلندر کے مزار پر جمعرات کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، دھماکے کی آواز پورے شہر میں سنی گئی، واقعے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ سیکیورٹی فورسز، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہوگئی، تاہم ایمبولینسوں کی کمی کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت ہی زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر رہے ہیں زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جاچکا ہے جبکہ ۲۰ سے ۲۵ کے قریب زخمی مزار کے قریب تڑپ رہے ہیں جنہیں کوئی اٹھانے والا نہیں ہے، جبکہ کوئی ریسکیو یا سیکیورٹی اہلکار مدد کیلئے نہیں پہنچا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬