‫‫کیٹیگری‬ :
20 February 2017 - 12:43
News ID: 426434
فونت
جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے مسئلہ کشمیرکے حل پر تاکید کی ہے۔
سید علی شاہ گیلانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا سب سے اچھا آئیڈل اور قابل عمل حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ میں مضمر ہے اور اس کے بغیر کوئی بھی فارمولہ اس دیرینہ تنازعے کا پائیدار اور مستحکم حل ثابت ہوسکتا ہے اور نہ اس کے ذریعے سے خطے میں جاری سیاسی غیر یقینیت کو ختم کیا جانا ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک لوگوں کوان کےبنیادی اور پیدائشی حقوق نہیں دئیے جاتے، کشمیری قوم اپنی جدوجہد کو ہر صورت میں اور ہر قیمت پر جاری رکھے گی۔

حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے جدوجہدِ آزادی سے وابستہ تمام قائدین اور کشمیری عوام سے اپیل کہ وہ مختلف بولیاں بولنے کے بجائے اپنے موقف میں یکسانیت اور استحکام پیدا کرنے کی کوشش کریں اور کسی بھی ایسے فارمولے کی حمایت نہ کریں، جو مسئلہ کشمیر کے تاریخی پسِ منظر اور کشمیری قوم کی غالب اکثریت کی امنگ و آرزو کے ساتھ مطابقت نہ رکھتا ہو۔

سید علی شاہ گیلانی نے معائدہ تاشقند، شملہ سمجھوتے، لاہور اعلامیے اور چارنکاتی فارمولہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شارٹ کٹس (Short Cuts) کے ذریعے سے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے ماضی میں کوئی پیش رفت ممکن ہوسکی ہے اور نہ مستقبل میں اس طرح کی کسی اُچھل کود سے کوئی نتیجہ برآمد ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے۔ اس طرح کے کسی بھی عمل کا اعادہ صرف وقت کا زیاں ہوگا اور یہ عمل خطے کی موجودہ غیر یقینی صورتحال کو بدلنے میں کسی بھی طور مددگار ثابت نہیں ہوسکتا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬