20 February 2017 - 12:39
News ID: 426432
فونت
پولیس کا سرچ آپریشن؛
لائلپور ٹاؤن کے مختلف علاقوں کمشنر آفس، اقبال سٹیڈیم، سول لائنز، جنرل بس سٹینڈ سمیت کئی مقامات پر مشکوک افراد کی تصدیق بائیو میٹرک کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی ٹیموں نے ان علاقہ جات میں واقع ہوٹلز کی تلاشی لیتے ہوئے وہاں رہائش رکھنے والے افراد کی بھی مکمل جانچ پڑتال کی۔
پاکستان پولیس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد فیصل آباد میں پنجاب پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے بائیومیٹرک چیکنگ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کی طرف سے ملک دشمن عناصر کا سراغ لگانے کیلئے لائلپور ٹاؤن کے مختلف علاقوں کمشنر آفس، اقبال سٹیڈیم، سول لائنز، جنرل بس سٹینڈ سمیت کئی مقامات پر مشکوک افراد کی تصدیق بائیو میٹرک کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران پولیس کی ٹیموں نے ان علاقہ جات میں واقع ہوٹلز کی تلاشی لیتے ہوئے وہاں رہائش رکھنے والے افراد کی بھی مکمل جانچ پڑتال کی۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سرچ آپریشن کے دوران گلفشاں کالونی سے ایک مسجد کے امام خلیل الرحمن کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬