‫‫کیٹیگری‬ :
21 February 2017 - 20:42
News ID: 426454
فونت
حرم امیر المومنین (ع) کے زیر انتظام قائم کمیٹی برائے دفاع نے اعلان کیا ہے کہ تین مبلغین کرام مغربی موصل میں وظیفہ تبلیغ کی انجام دہی کے دوران رتبہ شہادت پر فائز ہو گئے ہیں۔
موصل میں تین مبلغ شہید

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے زیر انتظام قائم کمیٹی برائے دفاع نے اعلان کیا ہے کہ تین مبلغین کرام مغربی موصل میں وظیفہ تبلیغ کی انجام دہی کے دوران رتبہ شہادت پر فائز ہو گئے ہیں۔

پیغام کا متن درج ذیل ہے

بسم الله الرحمن الرحیم

وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یرْزَقُونَ (169) فَرِحِینَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَیسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِینَ لَمْ یلْحَقُوا بِهِمْ مِنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا خَوْفٌ عَلَیهِمْ وَلَا هُمْ یحْزَنُونَ (170) یسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ وَأَنَّ اللَّهَ لَا یضِیعُ أَجْرَ الْمُؤْمِنِینَ (171) (آل عمران)

حزن و ملال و فخر کے ساتھ اعلان کیا جاتا کہ ندائے مرجعیت پر لبیک کہتے ہوئے میدان جہاد میں فریضہ تبلیغ کی ادائیگی کے دوران حوزہ علمیہ نجف اشرف کے تین فاضل افراد نے رتبہ شہادت پر فائز ہوئے ہیں ،جن کے اسماگرامی یہ ہیں الشیخ طعمة فرج المرشدی والشیخ عبد الغفار نوری المنصور والشیخ رضا عبد الرزاق المیاحی

جبکہ دوسری جانب امام علی بریگیڈ کے سربراہ شیخ عادل سودانی نے خبر دی ہے کہ اسی طرح فریضہ جہاد کی ادائیگی کے سلسلہ میں یہ تین مبلغین کرام منصب شہادت پر فائز ہوئے اور ساتھ ہی کچھ مجاہدین زخمی ہوئے ہیں

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ جھڑپ آج ۲۰ فروری ۲۰۱۷ کے دن ہوئی جس میں دیگر رضاکار فوجیں بھی شامل تھیں۔

حرم امیر المومنین (ع) نے  شہدا اور زخمیوں کی فہرست جاری کر دی ہے ۔

الشهید السعید الشیخ طعمة فرج المرشدی

الشهید السعید الشیخ عبد الغفار نوری المنصور

الشهید السعید الشیخ رضا عبد الرزاق المیاحی۔

فیما تضمنت قائمة الجرحى کل من :

سماحة الشیخ تحسین المنصوری، سماحة الشیخ رشید الوائلی ،سماحة السید علی المسافر، سماحة الشیخ بادی رمضان ، جواد کاظم شبیب، أحمد رحیم۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬