‫‫کیٹیگری‬ :
04 March 2017 - 18:58
News ID: 426666
فونت
مولانا سید ارشد مدنی:
مولانا سید ارشد مدنی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ فرقہ پرست ملک کے امن کوتباہ کرنے کے درپے ہیں فرقہ پرستی کے خاتمے پر تاکید کی ۔
ارشد مدنی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علما ہند کے صدرمولانا سید ارشد مدنی نے ممبئی کے مضافات میں واقع ممبرا میں جمعیت علمائے ہند کی قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی اکثریت سیکولرافراد پرمشتمل ہے مٹھی بھرفرقہ پرست ملک کے امن و امان کو بگاڑنا چاہتے ہیں ۔

مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں فرقہ پرست طاقتوں کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے صبر و تحمل سے کام لینے اورقومی یکجہتی کی فضا کو بنائے رکھنے کی پرزور اپیل کی۔

مولانا سید ارشد مدنی نے گنگا جمنی تہذیب کی اہمیت و افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہندوؤں اور مسلمانوں کو سیکولرازم کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

کانفرنس میں شریک مختلف مذاہب اور فرقوں کے نمائندوں نے جمعیت علما کی قومی یکجہتی تحریک کی حمایت کی۔ مذہبی پیشواؤں اور دانشوروں نے واضح کیا کہ ملک کی بقا آپسی بھائی چارے میں ہے۔

ہندوستان کے مذہبی پیشواؤں نے فرقہ وارانہ منافرت اوراشتعال انگیز بیان بازی کے ذریعے ملک کے امن و امان کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ مذہبی پیشواؤں نے کسی ایک مخصوص مذہب سے دہشت گردی کو جوڑنے کی مذموم کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬