04 March 2017 - 19:09
News ID: 426670
فونت
افغانستان کے صوبہ فراہ کے مقامی ذرائع نے خبردی ہے کہ بالابلوک کے علاقے میں غیر ملکی افواج کے ہوائی حملے میں کم سے کم تیس عام شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
 حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طلوع نیوز ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی صوبائی کونسل کے ایک رکن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی زیرقیادت غیرملکی افواج کے اس ہوائی حملے میں آٹھ عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

اسپتال کے ذرائع نے بھی خبردی ہے کہ بالابلوک کے علاقے میں غیر ملکی طیاروں کے حملے میں بائیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

افغانستان کے مختلف علاقوں پر غیر ملکی افواج کے  ہوائی حملوں میں اب تک سیکڑوں افغان شہری ہلاک اور زخمی ہوچکےہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکا نے افغانستان کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ کرتے وقت عہد کیا تھا کہ وہ افغانستان کے مختلف علاقوں پر ہوائی حملے کرنے سے گریز کرے گا۔

اس وقت افغانستان کے بہت سے ارکان پارلیمان اس معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ کررہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬