‫‫کیٹیگری‬ :
08 April 2017 - 19:55
News ID: 427382
فونت
صوبہ قزوین کے معنوی پدر ، قزوین میں ولی فقیہ کے سابق نمائندہ اور شهر قزوین کے امام جمعہ آیت الله هادی باریک بین نے آج ھفتے کی صبح دار فانی کو الوداع کہدیا ۔
آیت الله هادی باریک بین آیت الله هادی باریک بین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ قزوین کے معنوی پدر ، قزوین میں ولی فقیہ کے سابق نمائندہ اور شهر قزوین کے امام جمعہ آیت الله هادی باریک بین کہ جو سانس کی مشکلات کے سبب چار دنوں سے شھر قزوین کے ہاسپیٹل کے آی. سی. یو سیکشن میں ایڈمیٹ تھے آج صبح 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

آیت الله هادی باریک بین سن ۱۹۳۰ عیسوی میں شھر قزوین میں پیدا ہوئے ، انہوں نے ابتدائی تعلیم وہیں شھر قزوین میں حاصل کی اور پھر اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے سن ۱۹۴۹ عیسوی میں قم روانہ ہوئے اور آیات عظام آیت الله بروجردی ، علامہ طباطبائی، نوری همدانی، مشکینی، سلطانی، منتظری، میرزا باقر زنجانی و امام خمینی رحمت اللہ علیھم کے سامنے زانوئے ادب تہ کیا ، آپ نے ایک مختصر مدت نجف اشرف میں بھی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے گزاری ہے ۔

انقلاب اسلامی کے زمانے میں بھی آپ کا اہم کردار رہا ہے ، آپ شھر قزوین میں صف اول کے مبارز علمائے کرام میں سے شمار کئے جاتے تھے ۔

آپ سن ۱۹۸۱ عیسوی سے لیکر ۲۰۱۴ عیسوی تک شھر قزوین کے امام جمعہ اور صوبہ قزوین میں ولی فقیہ کے نمائندے رہے نیز آپ کو مسلسل تین دورے تک خبرگان رھبر کونسل میں قزوین کے نمائندے کے عنوان سے بھی منتخب کیا جاتا رہا ہے ۔

۲ مارچ سن ۲۰۱۵ عیسوی میں بیماری کے سبب شھر قزوین کی امام جمعہ اور ولی فقیہ کی نمائندگی سے استعفاء کے بعد رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے حجت الاسلام و المسلمین عبد الکریم عابدینی کو اس شھر کے امام جمعہ اور ولی فقیہ کی نمائندے کے عنوان سے منصوب کیا ۔

آپ کے انتقال پر صوبہ قزوین میں تین روز کے لئے عزائے عمومی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اس عالم دین کی تشییع جنازہ کل اتوار ۹ اپریل کو شھر قزوین میں 10:30 صبح مسجد النبی(ص) سے کی جائے گی اور پھر آپ کو شھدائے قزوین کے گلزار شهداء میں دفن کیا جائے گا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۹۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬