رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کے ملٹری انٹیلی جینس ہیڈکوارٹر نے اتوار کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ موصل میں جیش العسرہ گروہ کا فوجی سربراہ عدنان الجبوری، اس گروہ کا سعودی انٹیلی جینس سرغنہ ابو عساف اور کیمیائی ہتھیاروں کے امور کا مراکشی سربراہ ابوایاس، ہلاک ہو گیا۔
داعش دہشت گرد گروہ نے ماضی میں عراق میں عام شہریوں کے خلاف کئی بار کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے جبکہ عالمی برادری کی جانب سے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔
عراق سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ موصل میں سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے جانشین کی حیثیت سے ابو حفصہ الموصلی کا نام پیش ہو جانے کے بعد داعشی عناصر میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
بعض خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ابوبکر البغدادی، مغربی عراق میں اس ملک کی فضائیہ کے حملے میں شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰