10 April 2017 - 12:09
News ID: 427408
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے مصر میں پام سنڈے کے موقع پر دو گرجا گھروں پر خودکش دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
مصر میں خودکش دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ كے ترجمان بہرام قاسمی نے ان دہشتگردانہ واقعات پر مصری قوم اور حكومت كوتعزيت پیش كرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقين سے ہمدردی كا اظہار كيا۔

بہرام قاسمی کا کہنا تھا كہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور كسی بھی مقصد كے لئے معصوم لوگوں كی زندگيوں كو خطرے ميں ڈالنا غير انسانی اقدام ہے جس كی اسلامی جمہوريہ ايران زور مذمت كرتا ہے.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ايسی شيطانی سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لئے علاقائی ممالک كے حكمرانوں اور اقوام كے درميان قريبی تعاون اور باہمی مشاورت ناگزير ہے.

واضح رہے کہ کل مصر كے دو گرجاگھروں ميں دھماكوں سے 45 افراد جاں بحق اور ايک سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ دہشتگرد تنظيم داعش نے دھماكوں كی ذمہ داری قبول كرلی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬