08 April 2017 - 21:31
News ID: 427385
فونت
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے امریکا کی حالیہ جارحیت پہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے اپنے زیر تسلط علاقوں میں کیمیائی ہتھیار چھپا رکھے تھے اور شامی افواج کی بمباری ان میں سے کیمیائی گیس کے اخراج کا باعث بنی، تاہم امریکی عُجلت اس حقیقت کی عکاس ہے کہ وہ شام کو نشانہ بنانے کیلئے پہلے سے تیار بیٹھا ہے۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے شام کے فضائی اڈے پر امریکی حملے کو عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بہانہ بنا کر امریکہ نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ اس حقیقت کا اظہار کر چکے ہیں کہ دہشت گردوں نے اپنے زیر تسلط علاقوں میں کیمیائی ہتھیار چھپا رکھے تھے اور شامی افواج کی بمباری ان میں سے کیمیائی گیس کے اخراج کا باعث بنی، تاہم امریکی عُجلت اس حقیقت کی عکاس ہے کہ وہ شام کو نشانہ بنانے کے لئے پہلے سے تیار بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے مابین انتشار یہود و نصاریٰ کے اسلام دشمن ایجنڈے کو تکمیل کی راہیں ہموار کر رہا ہے۔ شام میں معصوم بچوں کی موت کا واویلا کرنے والے امریکہ کے اپنے ہاتھ افغانستان اور عراق میں لاکھوں بے گناہ افراد کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ شام کی حکومت کو کمزور کرنا چاہتا ہے، تاکہ اسرائیلی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔ مسلم ممالک کو عالمی سازشوں کا شکار کیا جا رہا ہے۔ مغربی سامراج عالم اسلام کے مقابلے میں متحد ہوچکا ہے۔ مسلمانوں کو ٹکروں میں تقسیم کرکے اپنے مقاصد حاصل کئے جا رہے ہیں۔ امت مسلمہ کی بیداری عصر حاضر کی اولین ضرورت ہے۔ اپنی نسلوں کی بقا کے لئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا۔ امریکہ نے شام کے حوالے سے یہی جارحانہ طرز عمل جاری رکھا تو یہ عالمی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہا پسندانہ اقدامات پوری دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیل سکتے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬