‫‫کیٹیگری‬ :
17 April 2017 - 12:14
News ID: 427562
فونت
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے تین طلاق اور بابری مسجد کے انہدام کے معاملے پر ایک اہم اجلاس تشکیل دیا ہے جس میں بورڈ کے موقف کی وضاحت کی گئی ہے۔
مسلم پرسنل لا بورڈ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اتوار کو اپنے دو روزہ اجلاس کے بعد کہا ہے کہ تین طلاق جیسے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی تاہم شرعی عذر کے بغیر اگر کوئی مرد اپنی بیوی کو تین طلاق دیتا ہے تو اس کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے گا-

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا کہ تین طلاق کے معاملے پر ایک ضابطہ اخلاق تیار کیا گیا ہے- آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا ولی رحمانی نے لکھنؤ میں  دو روزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے تین طلاق کے نظام میں کسی بھی طرح کی تبدیلی سے انکار کر دیا ہے تاہم طلاق کے لئے ایک ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا ہے جس کی مدد سے طلاق کے معاملے کے شرعی احکامات کی صحیح صورت سامنے رکھی جا سکے گی-

انہوں نے کہا کہ بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی شرعی وجہ کے بغیر ایک ہی بار میں تین طلاق دینے والے کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ اسلامی شریعت میں مرد اور عورت، دونوں کے حقوق مساوی ہیں اور عورتوں کے حقوق دلانا سب کی ذمہ داری ہے-

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری نے بابری مسجد کے معاملے پر کہا کہ بورڈ اس معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہی تسلیم کرے گا- اس سے پہلے مسلم بورڈ لا بورڈ نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ اسلامی شرعی معاملات میں مداخلت نہ کرے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬