‫‫کیٹیگری‬ :
17 April 2017 - 12:32
News ID: 427569
فونت
مرجع تقلید نجف اشرف عراق نے شام کے علاقہ الراشدین میں ہونے والے بم بلاسٹ کہ جو کفریا اور فوعہ کی بے گناہ و بے دفاع عوام کے مارے جانے اور زخمی ہونے کا سبب بنا ، کی شدید الفاظ میں مذمت کی نیز دنیا کو تکفیری افکار اور ان کے اتحادیوں سے بھر مقابلے کی دعوت دی ۔
آیت الله سید محمد سعید حکیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف عراق میں سے آیت الله سید محمد سعید حکیم نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں شام کے علاقہ الراشدین میں ہونے والے بم بلاسٹ میں کفریا اور فوعہ کے لوگوں کے مارے جانے کی شدید مذمت کی اور کہا: میں اس دھشت گردانہ اقدام کہ جو مسن افراد ، بچے ، عورتوں اور بیماروں کے مارے جانے کا سبب بنا ہے ، کو دھشت گردوں کے حیوان صفت ہونے کی نشانی سمجھتا ہوں ، وہ مظلوم جو ظلم کی تلخیوں سے تنگ آکر اپنا گھر دربار چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے آخر کار دھشت گردوں کے ہاتھوں جام شھادت نوش کرنے پر مجبور ہوئے ۔

انہوں نے اس سانحہ کے مجروحین کو جلد از جلد صحت یاب ہونے اور شھداء کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے تمام ممالک کے حقوق انسانی کے مراکز اور دینی اداروں سے درخواست کی کہ اس جنایت اور وحشی گری کی شدید الفاظ میں مذمت کریں ۔

عراق کے اس مرجع تقلید نے اس جنایت میں شامل تمام افراد کے محاکمہ اور اس طرح کے حوادث کو تکرار سے روکے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا: میں سبھی سے درخواست کرتا ہوں کہ تکفیری افکار اور اس شدت پسندانہ نظریات کی ترویج کرنے والوں کو زمین سے مٹا دینے کے لئے آپس میں متحد ہوجائیں  ۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں تکفیری دھشت گردوں نے شهر فوعہ و کفریا کے پناہندوں کے درمیان ایک خود کش حملے کردیا جو کثیر تعداد میں لوگوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے کا سبب بنا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۳۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬