17 April 2017 - 12:28
News ID: 427566
فونت
حزب اللہ لبنان اور فلسطین کے علماء نے فوعہ اور کفریا کے ۶۸ معصوم بچوں سمیت ۱۲۶ افراد کے بہیمانہ، بے رحمانہ اور وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
شام کے الفوعہ اور کفریا

رسا نیوز ایجنسی کی العہد سے رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل قاووق نے کہا ہے کہ خلیج فارس کےفتنہ پروراورتکفیری دہشت گردوں کے حامی عرب شیوخ  فوعہ اور کفریا کے 68 معصوم بچوں سمیت 126 افراد کے بہیمانہ ، بے رحمانہ اور وحشیانہ قتل کے ذمہ دار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیج فارس کے ممالک کے تکفیری مفتی اور شیوخ  شام کے علاقہ فوعہ اور کفریا کے معصوم بچوں  اور عورتوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔

ادھرفلسطینی علماء کونسل نے بھی تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے فوعہ اور کفریا کے نہتے  شہریوں ، بچوں اور عورتوں کے بہیمانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کی اس وحشیانہ کارروائی کو غیر انسانی، اور غیر اخلاقی قراردیا ہے۔

اسپتال کےذرائع کے مطابق فوعہ اور کفریا کے المناک حادثے میں 126 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں 68 معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ اس وحشیانہ حملے میں 500 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں طبی مراکز میں امداد پہنچائی جاری ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬