‫‫کیٹیگری‬ :
20 April 2017 - 23:05
News ID: 427625
فونت
حجت الاسلام سید عمار حکیم :
اعلی اسلامی کونسل عراق کے سربراہ نے مصری حکام کے ساتھ ملاقات میں عراقی قوم کے قاتلوں سے مصالحت بی معنی جانا ہے ۔
حجت الاسلام سید عمار حکیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی اسلامی کونسل عراق کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم جو ابھی مصر کے سفر ہر ہیں وہاں مصر کے سیاسی و ثقافتی شخصیات سے ملاقات و گفت و کرتے ہوئے بیان کیا کہ یہ ملک دہشت گرد تحریک اور تکفری داعش سے مقابلہ کے آخری مرحلہ میں ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : عراق ابھی اس قدرت و طاقت کے مقام پر ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کے سلسلہ میں اپنے تجربہ و تعلیم دوسرے ممالک کو پہوچائے ۔

اعلی اسلامی کونسل عراق کے سربراہ نے بیان کیا : عالمی برادری نے مختلف ممالک میں دہشت گردوں کی تباہی کو دیکھنے کے بعد اس تکفیری تحریک سے مقابلہ کرنے پر سنجیدہ ہوئے ہیں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ قومی مفاہمت منصوبہ داعش کے شبہات کا جواب دے رہا ہے بیان کیا : ہم لوگ کسی صورت میں بھی ان لوگوں کے ساتھ جن کا ہاتھ عراق کے بے گناہ مظلوم عوام کے خون سے رنگین ہے ان سے مصالحت کے منصوبہ نہ تھا اور نہ ہوگا ۔

حجت الاسلام حکیم نے اسی طرح مصر پارلیہ مینٹ کے اسپیکر علی عبدالعال سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسیع کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : مصر ہمیشہ عرب مماک کے درمیان توزن کا محور رہا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۶۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬