عبدالرشید ترابی:
عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے آئی آزادکشمیر کے رہنما کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یہودی اسلام کو مٹانا چاہتے ہیں مگر وہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، امریکہ اور یہودی اسلام کو مٹانا چاہتے ہیں مگر وہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
آزاد کشمیر پرامن خطہ ہے یہاں مکمل مذہبی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظمت قرآن کانفرنس اور تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس کے مہمان خصوصی مولانا عبیداللہ فاروقی چیئرمین علماء و مشائخ کونسل آزاد کشمیر تھے، مولانا عبدالمنان گوہر، حافظ طارق محمود، عثمان انور، خان تنویر خان، قاری ابرار، قاری نذیر، حافظ اسرار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے