‫‫کیٹیگری‬ :
29 April 2017 - 13:03
News ID: 427806
فونت
آل ‎خلیفہ انتظامیہ نے بار دیگر اپنی جنایت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ایک اور شیعہ عالم دین کو گرفتار لیا ۔
حجت الاسلام شیخ عبد الزهرا الکربابادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ انتظامیہ نے گذشتہ روز بحرین کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام شیخ عبد الزهرا الکربابادی کے دولت خانہ پر حملہ کر کے آپ کو اور آپ کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔

لوء لوء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ انتظامیہ نے موضع «کرانہ» میں آپ کی بہن کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔

بحرینی انتظامیہ نے اس پہلے بھی اس ملک کے چار شیعہ عالم دین حجج الاسلام شیخ عماد الشعلہ، شیخ عزیز الخضران، شیخ منیر المعتوق و سید محمد الغریفی کو حکومت مخالف مظاھرے برگزار کرنے کے الزام میں موضع «الدراز» سے گرفتار کرلیا تھا ۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنا دینے والے حجج الاسلام سید یاسین الموسوی و شیخ جاسم الخیاط اور دیگر افراد کو بھی موضع «الدراز» سے گرفتار کرلیا تھا ، دھرنا دینے والوں کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شھریت منسوخ کئے جانے پر اعتراض تھا ۔

ان دونوں علماء کو گرفتار کرنے کے بعد شهر البدیع کی پولیس اسٹیشن پہونچا دیا گیا اور بحرینی انتظامیہ نے ان دونوں علماء کے وکیل جاسم شرحان کو بھی ان سے ملنے سے منع کردیا ہے ۔

بحرین سن ۱۴ فروری سن 2011 عیسوی سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف انقلاب اور مظاھروں سے روبرو ہے ، بحرینی انقلابی اپنے صلح آمیز مظاھرات اور اعتراضات کے ذریعہ اپنی آزادی ، عدل و انصاف کی برقراری اور تبعیض کے خاتمے نیز پوری عوام کی جانب سے انتخاب کردہ حکومت قائم کئے جانے کے خواہاں ہیں ۔

حکومت بحرین ، سعودیہ اور دیگر بعض عرب حکومتوں کی مدد سے بحرینی عوام کو کچلنے میں مصروف ہے کہ جس کے نتیجہ میں ابھی تک سیکڑوں لوگ جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۲۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬